کوئٹہ : ( ہم دوست نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ ، بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ابھی ملزمان کی نشاندہی کی جائے گی ۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ، پولیس کی جانب سے ابھی تفتیش جاری ہے ۔