اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے ایک اورمثبت خبر سامنےآئی ہے۔
ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نےپاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی ہے۔
Global Rating Agency “Fitch”
Upgrades Pakistan’s Long Term Foreign-Currency rating to CCC from IDR(Issuer Default Rating).Another positive news towards current economic revival journey, AlhamdoLilah.
Congratulations to PM @CMShehbaz ,the Nation, Govt Allies & Economic Team 🌺
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 10, 2023
انہوں نےکہاکہ فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بندر عباس کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی
وفاقی وزیر خزانہ نےمزید کہاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سےیہ ایک اور مثبت خبر ہے، جس پر وزیراعظم شہبازشریف،قوم،اتحادیوں اور معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔