کویت(ہم دوست نیوز)کویت نےسویڈش زبان میں قرآن کریم کےترجمےوالے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نےمتعلقہ اتھارٹی کو نسخوں کی اشاعت کی ہدایت دےدی ہے۔
رپورٹس کےمطابق کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اورتمام لوگوں کےدرمیان اسلامی اقدار اوربقائے باہمی کو پھیلانے کےمقصد کےتحت کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ28جون کو عیدالاضحیٰ کےپہلے دن سویڈن میں ایک گستاخ عراقی شہری نےقرآن کریم کے نسخے کی بےحرمتی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تھریڈز پر صارفین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی
اس گھناؤنی حرکت پردنیا بھرمیں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیاتھا۔