ریاض(ہم دوست نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کرےگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سےملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے فنانسنگ فرق پلان کی منظوری دیدی
سابق وزیراعظم کامزید کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانیوں کےمسائل کو حل کرناہمارا فرض ہے۔