نیویارک (ہم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ہم سب کو مل کر قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات کو روکنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےزیر اہتمام منعقدہ مباحثے سےخطاب میں بلاول بھٹوزرداری نےکہاکہ اس طرح کےواقعات مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات پرحملہ ہیں۔
انہوں نےکہاکہ کسی اسلامی ملک میں کسی عقیدے کی بےحرمتی کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج انتظامات پر سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، سربراہ پی ڈی ایم
وزیر خارجہ نےمزید کہاکہ ہم سب کو مل کر قرآن پاک کی بیحرمتی کےواقعات کو روکنا ہوگا۔