گھریلو تنازع : 2 بھائیوں کی فائرنگ، دونوں جاں بحق

فیصل آباد: ( ہم دوست نیوز) عدم برداشت نے خونی رشتوں کو خون سے آلودہ کر ڈالا، گھریلو تنازعہ پر 2 بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر کے ایک دوسرے کی جان لے لی۔

یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ رسول پورہ میں پیش آیا ہے ، جہاں پر گھریلو تنازعہ پر 2 بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسا ڈالی ، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قریب بیٹھی ہوئی بوڑھی دادی بھی زخمی ہوگئی ہیں، زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس ابھی تک واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Leave a Reply