وزیراعظم آج ملتان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے،وزیراعظم زیرتعمیر نشتر اسپتال ٹو کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بھی جائیں گےجہاں وہ یوتھ لون اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ سے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی ملاقات
وزیر اعظم شہبازشریف بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب سےخطاب کریں گے،شہباز شریف کےہمراہ وفاقی وزراء اوردیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

Leave a Reply