پشاور( ہم دوست نیوز)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےکہا ہےکہ وہ پاکستان کےسیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔
پشاور میں گفتگو کرتےہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےکہاکہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نےپاکستان کا قرضہ منظور کیا ہے،پاکستان کو اس حوالے سےمزید کام کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ بلوم نےکہاکہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالا سب سےبڑا ملک ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےکہاکہ پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تجارت کےحوالے سےکافی پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق
انہوں نےکہاکہ امریکا حکومت پاکستان سےمل کر افغان مہاجرین سےمتعلق کام کررہا ہے۔جس کیلئے خصوصی طور پر60ملین ڈالرزمختص کیےہیں.