لاہور : ( ہم دوست نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابات میں اترنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، انتخابات کس انتخابی نشان سے لڑا جائے گا اس حوالے سے بھی فیصلہ کرلیا گیا ۔
استحکام پاکستان پارٹی کی راہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس سلسلے میں اسی ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی جائے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے بھی درخواست جمع کروا دے گی۔