سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز ) مسلم لیگ نواز کے مرکزی راہنما اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کے معاملہ کو ایجنڈے سے نکال باہر کیا گیا ہے۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بھی آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پہ 99 فی صد تک کام مکمل ہو گیا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا اب ان پر بھی اتفاق ہو گیا ہے ۔

Leave a Reply