کراچی(ہم دوست نیوز)پاکستان اور ایران کے شہری اپنی اپنی گاڑیوں میں ایک دوسرے کے ملکوں میں جا سکیں گے۔
اس سال سندھ سےبسوں اور اپنی گاڑیوں میں زائرین ایران جائیں گے،جو کراچی سےچاہ بہار پہنچیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےایران کےقونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں وفد نےملاقات کی،جس میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کرکام کرنےپر اتفاق کیاگیا۔
Karachi (July 13th, 2023) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with Iranian Consul General Mr Hassan Nourian here at CM House. pic.twitter.com/Tl4wWwYaAB
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) July 13, 2023
وزیر اعلیٰ سندھ نےکہاکہ وزیر خارجہ سےدرخواست کریں گےکہ کراچی سےچاہ بہار راستہ کھولنے کی بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان و چین کا تعلیم کے شعبے میں تعاون کرنے کا اہم معاہدہ
ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ زائرین کو لےجانے کیلئے3ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔