مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

جکارتا(ہم دوست نیوز)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےکہا ہےکہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کےساتھ کھڑےہیں۔

اپنےبیان میں امریکی سفیر نےپاکستان کےلیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہاکہ خواہش ہےپائیدار معاشی بحالی کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کےساتھ کام جاری رکھے۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نےپاکستان کا قرضہ منظورکیا ہے،پاکستان کو اس حوالے سےمزید کام کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ بلوم نےکہاکہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالا سب سےبڑا ملک ہے،دونوں ممالک کےدرمیان دو طرفہ تجارت کےحوالے سےکافی پر امیدہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج سے منسلک 15 دیہات زیر آب
یاد رہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان 3ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طےپایا ہے، معاہدے کےتحت پاکستان کو گزشتہ روز ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔

Leave a Reply