اوکاڑہ : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معمولی تنازعہ پر جھگڑے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔
اوکاڑہ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پانچ فور ایل میں معمولی تنازعہ پر جھگڑے کی وجہ سے تیز دھار آلے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ، زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ندیم ، فاطمہ اور نصرت کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جھگڑے کے واقعہ میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے ۔