گوجرانوالہ: ( ہم دوست نیوز ) مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث چھت پر کھڑی نوجوان لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا ہے ، جہاں مہندی کی تقریب میں اوباش شخص کی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔