کندھ کوٹ : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی بازیاب کرا لیے ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ گبلو کچے کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی مزدوروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے ، موتی لال اور نندلال کو ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا ۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے یہ کارروائی مغوی افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔