بھارتی دارالحکومت میں سیلابی صورتحال برقرار

نئی دہلی(ہم دوست نیوز)بھارت میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں کمی جاری ہےتاہم پھر بھی دارالحکومت نئی دلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دریائےجمنا میں پانی کی سطح207.68میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دلی کےوزیراعلیٰ کاکہنا ہےکہ جمنا بیراج کے پانچوں دروازے کھولنے کےلیےکام جاری ہے، اگر بارش نہ ہوئی تو چند دنوں میں صورتحال نارمل ہوجائے گی۔

ساتھ ہی نئی دلی میں سیلابی پانی سےگھری سڑکوں پربحالی کاآپریشن بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق نئی دلی میں اسکول،کالج اور ضروری خدمات کےعلاوہ دفاتر آج بھی بند ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نےآج ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ساحل پر پُراسرار مخلوق کی باقیات سامنے آگئیں
یاد رہےکہ بھارت میں حالیہ بارشوں سےگزشتہ دنوں کےدوران دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاتھا.

Leave a Reply