ڈیفالٹ سے بچ جانا کامیابی ہے، وزیراعظم

لاہور (ہم دوست نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی سےمشکلات پیدا ہوئیں،ڈیفالٹ سےبچ جانا کامیابی ہے، زرمبادلہ کےذخائر اب 14ارب ڈالرز پر پہنچ گئےہیں۔

لاہور میں تاجروں اور صنعت کاروں سےگفتگو میں شہباز شریف نےکہاکہ پوری ٹیم کی محنت سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کا پروگرام منظور ہوا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نےامریکا کےساتھ تعلقات کو کاری ضرب لگائی تھی،موجودہ حکومت نےپاک امریکا تعلقات بحال کرنےمیں دن رات ایک کیے۔

وزیراعظم نےمزید کہاکہ15ماہ میں امریکا کےساتھ تعلقات کو معمول پر لائے،بہتر تعلقات کا نتیجہ ہے کہ امریکا نے آئی ایم ایف پروگرام کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر بالا نہیں ان کےتحت رکھنا چاہیے،آئی ایم ایف کی ایم ڈی نےکہاکہ ماضی میں معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔

شہباز شریف نےیہ بھی کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی سےمشکلات پیدا ہوئیں، قوم سےکوئی بات نہیں چھپائی،سب کو پتا ہونا چاہیےہم کن مراحل سےگزرے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں9 ماہ کےبعد یہ سکھ کا سانس ملا ہے، اب آگے کیا کرنا ہےیہ اہم ہے، زرمبادلہ کےذخائر اب14ارب ڈالرز پر پہنچ گئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری چار ماہ بعد ملک کے وزیراعظم ہوں گے، مراد علی شاہ
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو اس وقت بھی زرمبادلہ ذخائر14 یا 15ارب ڈالر تھے۔

Leave a Reply