اسلام آباد (ہم دوست نیوز)معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہےجو ایک سیاسی مسئلہ ہے۔
کراچی میں مذاکرے سےمعاشی و مالیاتی ماہرین قیصر بنگالی اورشبر زیدی نےخطاب کیا۔
اس موقع پر شبر زیدی نےکہاکہ مہنگائی30 فیصد کی شرح سےبڑھ رہی ہے،ریاست کےپاس قرضوں کی ادائیگیاں شیڈول پرکرنے کا انتظام نہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ ریاست شفاف طریقے سے زمین بیچ کر اپناقرض ادا کرسکتی ہے۔
قیصر بنگالی کاکہنا تھاکہ معیشت اور سیکیورٹی کی دو کھڑکیاں بندہوچکیں،معیشت قرض کےحصول تک محدودہوگئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ ہماری سیکیورٹی خدمات کی اب امریکا کو ضرورت نہیں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی : لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ1993سے3 عالمی اداروں کےسربراہان اسٹیٹ بینک کےگورنربن چکےہیں،ہم اپنی معاشی خودمختاری کھوچکےہیں۔