اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سےوفاقی وزیرِ ریلوےاورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزارت سےمتعلقہ امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نےوزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کےمعاملات سے بھی آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نےوزیرِ اعظم شہباز شریف کو پی آئی اےمیں اصلاحات پر پیش رفت سےبھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھیلیسیمیا کے مریضوں کی شرح میں اضافہ
انہوں نےوزیرِ اعظم شہباز شریف کو نیشنل ایوی ایشن پالیسی کی تشکیلِ نو اور ایم ایل1منصوبے پربھی بریفنگ دی۔