مسلح شخص کی فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

نیویارک : ( ہم دوست نیوز ) امریکہ کی ریاست جارجیا میں مسلح آدمی کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آور مسلح آدمی کی شناخت 40 سال کے آندرے لانگمور کے نام سے ہو گئی ہے ، بغیر نمبر پلیٹ کار سوار مسلح شخص نے ہیمپٹن کے مضافاتی علاقے میں لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلحے سے لیس مسلح شخص انتہائی خطرنا ک ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع ہو گیا ہے ، مقامی پولیس نے خطرناک ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے پر دس ہزار ڈالر کا انعام بھی مقرر کردیا۔

Leave a Reply