اخروٹ کے جنگلوں میں پراسرار بیماری

کشمیر : ( ہم دوست نیوز) درجہ حرارت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ زمین کے لیے خطرناک بن گیا، آزاد کشمیر میں اخروٹ کے جنگلوں میں ایک پراسرار بیماری ہونے لگی ہے ، اخروٹ کے درختوں پر مکڑی کے جال جیسا غلاف اور درختوں کے تنوں میں پراسرار سوراخ بن رہے ہیں ۔

تیزی کے ساتھ بدلتے ہوئے موسم کی وجہ سے ہماری زمین کہیں سیلابوں کا شکار ہے تو کہیں طوفانوں کا ۔

مقامی زمینداروں کا یہ کہنا ہےکہ بیماری کی وجہ سے اخروٹوں کا جنگل اس قدر خطرناک منظر پیش کرتا ہے کہ انسان گزرنا بھی گوارا نہیں کرتا ، زمین داروں کے مطابق ایک کیڑا پورے درخت پر اپنا جالا بنا رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی زرعی زمینوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے ۔

Leave a Reply