برطانیہ(ہم دوست نیوز)برطانوی وزیردفاع بین ویلس نےکہا ہےکہ کابینہ میں اگلی ردوبدل پروہ وزیردفاع کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بین ویلس آئندہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیں گے۔
بین ویلس تین وزرائے اعظم کےساتھ بطور ڈیفنس سیکرٹری کام کرچکےہیں،وہ چار برس سےڈیفنس سیکرٹری کےعہدے پر فائز ہیں۔
وزیر دفاع بین ویلس نےکہاکہ وہ اپنی فیملی پر گزرنے والےواقعات کی وجہ سےسیاست کی فرنٹ لائن سےہٹ رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو آج طلب کرلیا
بین ویلس ٹوری پارٹی کےارکان میں بہت مقبول تصور کئے جاتےہیں اور سیاست سے کنارہ کشی کے بارےمیں ان کےفیصلے سےپارٹی کو بڑا دھچکا لگےگا اور اس سے کنزرویٹو پارٹی کی سیاسی صفوں میں بڑا خلا پیدا ہوجائے گا۔