چیئرمین پی سی بی الیکشن پر حکم امتناع برقرار

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےانتخاب پر حکم امتناع برقرار رکھتےہوئے سماعت کل تک کےلیےملتوی کر دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی کےانتخابات روکےجانے سےمتعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر رانا پرمشتمل بنچ نے کی۔

سماعت میں پی سی بی،وفاقی حکومت اور درخواست گزار کےوکلاء پیش ہوئے،عدالت میں فریقین کی جانب سے جواب داخل،بحث کے لیےمنظور کرلیا۔

عدالت نےچیئرمین پی سی بی کےانتخاب کے انعقاد سےمتعلق حکم امتناع برقرار رکھنےکا حکم دیا۔

عدالت نےکیس کی سما عت منگل کی صبح تک کےلیے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کےانتخاب پر حکم امتناعی جاری کیا تھا آئینی درخواست گل محمد کاکڑ کی جانب سےدائر کی گئی تھی۔

Leave a Reply