غریب کا غریب تر، امیر کا امیر تر ہونا کرپشن ہے، امیر جماعت اسلامی

پشاور(ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکرپشن کی نئی تعریف بیان کردی اور کہاکہ غریب کا غریب تر اورامیر کا امیر ترہونا کرپشن ہے۔

پشاور میں کانفرنس سےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دشمنوں کا ایجنڈا ہےکہ سود کےبغیر ممالک کاچلنا ممکن نہیں۔

انہوں نےکہاکہ جماعت اسلامی30سالوں سے سودی نظام کےخلاف جنگ کر رہی ہے،پی ڈی ایم حکومت نےوفاقی شرعی عدالت کےفیصلے پرعمل درآمد نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نےمزید کہاکہ مولانا فضل الرحمان سےامید تھی لیکن ان کی حکومت میں شرح سود بڑھادی گئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ سوئیڈن میں قران کی بےحرمتی پر پی ڈی ایم حکومت نےکوئی ایکشن نہیں لیا،کہتے ہیں معاشی حالت خراب ہے،اس لیےسویڈن کےسفیر کو ملک بدرنہیں کر سکتے۔

سراج الحق نےیہ بھی کہاکہ جب چوروں کے ہاتھوں میں حکومت ہوگی تو چوری کیسےختم ہوگی، 15 ماہ سےپی ڈی ایم کی حکومت ہےاورمہنگائی ڈبل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی الیکشن پر حکم امتناع برقرار
انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کےخلاف بلاول کراچی سےمارچ لے کر آئے، مولانا فضل الرحمان بھی اسلام آباد مہنگائی مارچ لے کر گئےتھے۔

Leave a Reply