بیجنگ(ہم دوست نیوز)سمندری طوفان تالم چین کےجنوبی علاقوں سےٹکرا گیا۔
بیجنگ سےچینی میڈیا کےمطابق گوانگ ڈونگ صوبے کےساحلی علاقوں میں136.8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چلتی رہیں۔
چینی میڈیا نےمزید بتایاکہ صوبے گوانگ ڈونگ اور ہینان میں درجنوں پروازیں اورٹرینیں منسوخ اور تعلیمی ادارےبند ہیں۔
چینی میڈیا کےمطابق صوبےگوانگ ڈونگ اور ہینان میں کاروباری سرگرمیاں بھی بندہیں جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
چینی میڈیا کےمطابق طوفان سےممکنہ متاثرہ علاقوں میں طوفان اورسیلاب کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: غریب کا غریب تر، امیر کا امیر تر ہونا کرپشن ہے، امیر جماعت اسلامی
چینی میڈیا کاکہنا ہےکہ طوفان20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال مغربی علاقوں کی طرف جانےکا امکان ہے۔