حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے

لاہور( ہم دوست نیوز)مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز استحکامِ پاکستان پارٹی کےبانی جہانگیر ترین سےملاقات کرنے لاہور کے علاقےماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

اس موقع پروزیرِ اعظم شہباز شریف کےصاحبزادے حمزہ شہباز نےجہانگیر ترین سے ان کےبھائی کاانتقال پر تعزیت کی۔

واضح رہےکہ6 جولائی کو استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے مبھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی تھی۔

پولیس ذرائع کےمطابق عالمگیر ترین نے پستول سےاپنےسر میں گولی مار لی تھی،خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کےعلاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔

عالمگیر ترین نےخودکشی کرنے سےقبل ایک تحریر بھی چھوڑی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا تذکرہ کیا تھا۔

جہانگیر ترین کےبھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اورمینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کی قومی اسمبلی تحلیل کی تاریخ سے متعلق خبروں کی تردید
63سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے،ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبرمیں شادی کرنےوالے تھے۔

Leave a Reply