دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے، اقوام متحدہ

نیویارک(ہم دوست نیوز)اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہےکہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔

چین میں52ڈگری سینٹی گریڈ کےدرجہ حرارت نےتمام ریکارڈ توڑ دیے،امریکا کےشہر فینکس میں گرمی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دن میں درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ سےزیادہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ یورپ میں شدیدگرمی کی لہر جاری ہے۔

اٹلی کےدارالحکومت روم میں پارہ41.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب اسپین،یونان اورسوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں پھیلی آگ پر قابو پانےمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

کینیڈا کےجنگلات میں بھی500 سےزائد مقامات پر لگی آگ بےقابو ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات طے
کینیڈا سےاٹھتا دھواں،شمالی اور مشرقی امریکا کو بھی متاثر کر رہا ہے،امریکا کی20ریاستوں میں بھی خراب ہوا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply