لاہور(ہم دوست نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف اور ان کےبیٹےحمزہ شہباز کو بری کردیا۔
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں، بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر گم کرنے کی سزا تین سال ہے، مصدق ملک
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بریت کی درخواستوں پر جلدسماعت کا حکم دیاجائے۔
خیال رہےکہ اس کیس کا ریفرنس اگست2020 میں دائر کیاگیا تھا۔