بہاولپور(ہم دوست نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کےچیف سیکیورٹی آفیسر کو پولیس نےگرفتار کرکے منشیات اورممنوعہ جنسی ادویات برآمد کرکےمقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کےمطابق اسلامیہ یونیورسٹی کےچیف سیکیورٹی آفیسر اعجازشاہ کو کرسٹل آئس اورممنوعہ جنسی ادویات کےساتھ گرفتار کیاگیا،گرفتاری بغداد چیک پوسٹ سےدوران چیکنگ عمل میں آئی۔
چیف سیکیورٹی آفیسر کےخلاف تھانہ بغداد الجدید میں پولیس کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)درج کر دی گئی ہے۔
ملزم اعجاز شاہ کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کےمتن کےمطابق ملزم کے موبائل فون کی چیکنگ کےدوران بےشمار فحش ویڈیوز بھی ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اس معاملےپرجب یونیورسٹی ترجمان خالد شہزاد سے بات کی گئی تو ترجمان کا کہنا تھاکہ چیف سیکیورٹی آفیسر کی گرفتاری اور مقدمے کےمعاملے کو دیکھا جارہا ہے اورجلد اس سےمتعلق بیان جاری کیاجائےگا۔