گاڑی چلاتی نوجوان لڑکی کے ساتھ اچانک خوفناک حادثہ

امریکا(ہم دوست نیوز)امریکا میں نوجوان لڑکی گاڑی چلاتےہوئےاچانک حادثےکا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکا کی ریاست کینٹکی میں 18سالہ طالبہ ہائی وے پر گاڑی چلا رہی تھی کہ اس دوران ایک ٹرک کا ٹائر نکل کر سامنے کی جانب سے اس کی گاڑی سےٹکرا گیا جس کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

رپورٹس کےمطابق نوجوان لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ بچ نہ سکی۔

مقامی پولیس کےمطابق گاڑی میں لڑکی اکیلی سوار تھی، اس واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کو ڈھونڈنےکی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش
غیرملکی میڈیا کےمطابق حادثےمیں مرنےوالی لڑکی کی والدہ کا کہنا ہےکہ ان کی بیٹی کالج کی پڑھائی کے لیے دو نوکریاں کرتی تھی اور موت سے 15منٹ قبل اس سے آخری مرتبہ بات ہوئی تھی۔

Leave a Reply