یو اے ای( ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کےقائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کےہمراہ دبئی پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج دوپہر دبئی پہنچےہیں، سابق صدر آصف زرداری پہلے سےدبئی میں موجود ہیں۔
ان رہنماؤں کےدرمیان ملاقات ہوئی تو اس میں اگست کے مہینےمیں آنےوالے نگران سیٹ اپ پرمشاورت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی شارق جمال کی گھر سے لاش برآمد
ذرائع کےمطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنےکیلئے دبئی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی بیٹھک کا امکان ہے۔