کیمرون میں عمارت گرنے سے متعدد افراد ہلاک

کیمرون(ہم دوست نیوز)افریقی ملک کیمرون میں عمارت گرنے سےبچوں اورخواتین سمیت16 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ تجارتی مرکز دوالہ میں پیش آیا،اسپتال منتقل کیےگئے زخمیوں میں سےبیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

خبر رساں اداروں کےمطابق حادثے کےمقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ملبےکو ہٹانےکا عمل بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا
یاد رہےکہ دوالہ شہر میں گزشتہ ماہ ہی500کے قریب عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیاتھا۔

Leave a Reply