اسحاق ڈار نگراں وزیر اعظم بن سکتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ تمام اتحادی متفق ہوگئے تو سینیٹر اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم بن سکتےہیں۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کےدوران احسن اقبال نے کہاکہ امید ہےنگراں وزیراعظم کےنام پر اتفاق موجودہ حکومت کےآخری ہفتے میں ہوجائےگا۔

انہوں نےکہاکہ نگراں وزیراعظم سےمتعلق فیصلہ جو بھی ہو کابینہ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لےکر ہوگا۔

وفاقی وزیر نےمزید کہاکہ نگران وزیراعظم کےلیے بنیادی شرط یہ ہےکہ اس پرسب کا اتفاق ہو،اس حوالے سےکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اُن کا کہنا تھاکہ جو بھی نگراں وزیراعظم ہوگا اتفاق رائے سےہوگا،سینیٹر اسحاق ڈار کےنام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔

احسن اقبال نےکہاکہ کون ان ہے کون آوٹ ہے، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،نگراں وزیراعظم پر پارٹی میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

انہوں نےکہاکہ میرےسامنے نگراں وزیراعظم پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا،حکومت کے آخری ہفتے میں نگراں سیٹ اپ پراتفاق ہوجائےگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نو مہینے کے آئی ایم ایف پروگرام پر نگراں سیٹ اپ میں عمل درآمد ہونا ہے، آئی ایم ایف کےساتھ 3 سال کےپروگرام کا معاہدہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جس کےپاس5سال کامینڈیٹ ہو،سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کو سازش کےتحت نااہل کیا گیا۔

احسن اقبال نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے برطانیہ سے آئی رقم پر رشوت لی،اسےکوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، المیہ ہےکہ پاکستان میں موجود جوڈیشل سسٹم پر لوگوں کا اعتماد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعود آباد میں خاتون کی مبینہ خودکشی
انہوں نےکہاکہ میری ذاتی رائے ہےکہ مختصر سےمختصر وقت میں ہم الیکشن سےگزر جائیں، ہمیں جلدی الیکشن کروا کےمستحکم حکومت چاہیے تاکہ اصلاحات لاکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں۔

Leave a Reply