نگراں وزیرِ اعظم کیلئے ناموں کی حتمی لسٹ جلد سامنے آ جائے گی، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ دو چار روز میں پیپلز پارٹی نگراں وزیرِ اعظم کےلیے نام تجویز کر دے گی،ناموں پر بات چیت ہو رہی ہے،حتمی لسٹ جلد سامنےآ جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ پارٹی کی لیڈر شپ اور کور کمیٹی نےنگراں وزیرِ اعظم کے نام سےمتعلق فیصلہ کرنا ہے،ن لیگ کی طرف نگراں وزیرِ اعظم کےلیے جو بھی نام آئیں گےاس پر بات چیت ہو گی۔

انہوں نےکہاکہ حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نےاعتراضات کیے ہیں،الیکشن ملتوی نہیں ہونےچاہئیں، ہماری خواہش ہےکہ اکتوبر میں الیکشن ہوں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ الیکشن میں چار سے چھ ماہ کی تاخیر ملک کےلیےمتحمل نہیں،ہماری خواہش ہےکہ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے،فری اینڈ فیئر سمجھے۔

وفاقی وزیر نےکہاکہ آصف زرداری اس وقت دبئی سےباہر ہیں،ان کی نواز شریف س کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نگراں وزیر اعظم بن سکتے ہیں، احسن اقبال
ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک نگراں وزیرِ اعظم کےلیےکوئی نام فائنل نہیں کیا۔

Leave a Reply