توشہ خانہ کیس، صحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نےتوشہ خانہ کیس کےدوران صحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جج ہمایوں دلاور نےصحافیوں پر کمرۂ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نےپولیس کےذریعے پیغام دیا کہ صحافیوں سےکہیں سیشن جج سے بات کریں۔

دوران سماعت جج ہمایوں دلاور نےپولیس کو کمرۂ عدالت کا دروازہ بند کرنےکی ہدایت کر دی۔

جج ہمایوں دلاور نےپولیس کو ہدایت کرتےہوئے کہا کہ اب بار بار دروازہ بند اورکھلے نا۔

پولیس نےجج کو بتایاکہ وکلاء باہر لڑائی کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کا عرس، بہشتی دروازہ کھل گیا
جج ہمایوں دلاور نےبرہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ بس اب کمرۂ عدالت کا دروازہ دوران سماعت نہ کھلے۔

Leave a Reply