انڈونیشیا میں کتے کی شادی پر ہزاروں ڈالر خرچ

جکارتہ(ہم دوست نیوز)انڈونیشیا میں ایک کتے کی شادی پر13ہزار ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کرنے والےخاندان پر عوام نےشدید تنقید کی ہے۔

انڈونیشین میڈیا کی رپورٹ کےمطابق شادی کی یہ تقریب جکارتہ شہر کےایک شاپنگ مال میں ہوئی، کتے کو شادی کےلیے روایتی لباس پہنایاگیا تھا۔

یہ غیر ضروری تقریب ایک ایسےملک میں کی گئی ہےجہاں امیر و غریب کا فرق بڑھتا جارہا ہےاور مالی مسائل کا شکار عوام غربت کی لکیر سےنیچے جارہےہیں۔

اس لیے جیسے ہی اس تقریب کےبارے میں خبر میڈیا پر آئی تو سوشل میڈیا پر اس تقریب کے بارے میں ایک بحث چھڑ گئی۔

انڈونیشیا کی موجودہ معاشی صورتحال کےپیشِ نظر سوشل میڈیا صارفین نےایک پالتو جانور کی شادی کےلیے اتنی بڑی رقم کےاستعمال پر سوالات اُٹھا دیے۔

اس کےعلاوہ، پالتو جانوروں کی شادی کےلباس کےلیے روایتی جاوا تہذیب کےلباس کے استعمال پربھی بہت سےلوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ ثقافت کی توہین ہے‘۔

دوسری جانب،کتے کےمالک ویلنٹائن چاہندرا کا کہنا ہے کہ اُنہوں نےیہ شادی کی تقریب انڈونیشین تہذیب کو فروغ دینے کےمقصد سے منعقد کی تھی۔

Leave a Reply