وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی(ہم دوست نیوز)وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباز شریف ایک روزہ دورےپرکراچی پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس راولپنڈی سےروانہ ہونےوالے وزیرِ اعظم شہباز شریف کےخصوصی طیارے نے کراچی میں شارعِ فیصل پر فیصل ایئر بیس پرلینڈ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کراچی ایئر پورٹ سےہیلی کاپٹر کے ذریعےگورنر ہاؤس لایاگیا۔

گورنر ہاؤس میں تقریب کےدوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سندھ کےہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں کتے کی شادی پر ہزاروں ڈالر خرچ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سےگورنر ہاؤس میں تاجروں، صنعت کاروں اوربعض سیاسی رہنماؤں کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply