پی ٹی آئی سینیٹر نے خواجہ آصف کو جواب دے دیا

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی سینیٹر زرقا سہروردی نے خواجہ محمد آصف کو جواب دےدیا۔

پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کےبیان پر پی ٹی آئی کی اراکین نےسخت احتجاج کیا۔

سینیٹر زرقا نےوفاقی وزیر کو جواب دیتےہوئےکہاکہ خواجہ آصف نےایسےالفاظ استعمال کیے،جو ہم نہ اپنے گھر میں سنے،نہ ہی تعلیمی نظام میں۔

انہوں نےمزید کہاکہ ہم آپ کو معاف کرتےہیں مگر خود کو تربیت کے قابل بناکر بہتر بنائیں۔

اس سےقبل خواجہ آصف نےایوان میں خطاب کےدوران پی ٹی آئی کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق
خواجہ آصف نےچیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ آج وہ شخص اپنے ورکرسامنے لا کر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے۔

Leave a Reply