اسلام آباد(ہم دوست نیوز)چین کےنائب وزیراعظم آج سے3 روزہ پاکستان کےدورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے10سال مکمل ہونے پرتقریب میں شرکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات سےبھی چینی نائب وزیر اعظم کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کاکہنا ہےکہ یہ دورہ پاکستان اور چین کےدرمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ چین کےنائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کی سدا بہار تذویراتی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا عکاس ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیرِ اعظم کی آمد کےموقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتِحال برقرار
رپورٹس کےمطابق اس حوالے سےضلعی انتظامیہ نےوزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے.