امریکی نرس بیٹی سمیت اغواء

ہیٹی(ہم دوست نیوز)ہیٹی میں امریکا سےتعلق رکھنےوالی نرس اور اس کی بیٹی کو اغواء کرلیاگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق خاتون اور اس کی بیٹی کو جمعرات کی صبح اغواء کرنے کی اطلاعات سامنےآئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نےبھی ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اس حوالے سےامریکی محکمۂ خارجہ کےترجمان نے کہا ہےکہ ہم ہیٹی میں 2 امریکی شہریوں کےاغواء کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔

ترجمان نے کہا ہےکہ ہیٹی کے حکام کےساتھ باقاعدہ رابطےمیں ہیں اور ان کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی نائب وزیراعظم آج اسلام آباد پہنچیں گے
رپورٹس کےمطابق نیو ہیمپشائر سےتعلق رکھنےوالی نرس ایلکس ڈورسین ایک این جی او کے ساتھ مل کر ہیٹی کے لوگوں کےلیے طبی خدمات فراہم کر رہی تھی.

Leave a Reply