سائبیریا(ہم دوست نیوز)سائبیریا کی برف کےنیچے 46 ہزار سال سےجمےہوئے کیڑوں کو سائنسدان ہوش میں لے آئے،اِن کیڑوں نےہوش میں آنے کےبعد کئی بچے پیدا کیےاورپھر اپنی قدرتی موت مرگئے۔
آج سےکوئی 46 ہزار سال پہلےجب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتےتھے،تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہو گئے تھے۔
عالمی درجہ حرارت میں اضافے کیوجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئےکیڑوں کو سائنسدانوں نےدوبارہ ہوش میں لانے کی تگ و دو کی۔
کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا تو وہ آسانی سےہوش میں آگئے،اِن کیڑوں کی طبعی عمرمحض چند دن کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نرس بیٹی سمیت اغواء
اس تحقیق سےسائنسدانوں نےثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کےلیے pause کیا جاسکتا ہے۔