اسلام آباد(ہم دوست نیوز)حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں19 روپے95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں19 روپے90 پیسےکا اضافہ کردیا۔
پیٹرول کی قیمت19روپے95پیسے اضافے سے 272روپے95 پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 19روپے 90 پیسے اضافے سےنئی قیمت 273 روپے40 پیسےہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار نےکہاکہ وزیرِ اعظم نےکہا ہےکہ عوام کےلیے جو بہتر ہو سکتا ہےوہ کرنا چاہیے، ہماری آئی ایم ایف کےساتھ پیٹرولیم لیوی سےمتعلق کمٹمنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنے کا؟
وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ ملکی مفاد کو دیکھتے ہوئے کم سےکم قیمت بڑھائی جا رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔