سابق پی سی بی چیئرمین انتقال کرگئے

لاہور ( ہم دوست نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کےسابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کرگئے۔

اس حوالے سےان کےداماد نےتصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اعجاز بٹ کی عمر85 سال تھی۔

داماد عارف سعید کےمطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سےبیمار تھے۔

عارف سعید کا کہنا ہےکہ اعجاز بٹ نے8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ2008 سے2011تک پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیرِ خارجہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےاعجاز بٹ کے انتقال پرافسوس اور اہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کیاگیا ہے۔

Leave a Reply