لندن(ہم دوست نیوز) سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نےملک میں چینی مہنگی ہونےپر ردعمل دےدیا۔
ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے،چینی کا مہنگا ہونا بےایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کاعکاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں23لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ہےجبکہ نیا کرشنگ سیزن16نومبر سےشروع ہوگا، جس کےآغاز میں10لاکھ میٹرک ٹن چینی اور مل جائےگی۔
سابق وزیر خزانہ نےمزید کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نےڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنےکی جو اجازت دی تھی،اُس سے125ملین ڈالرز کا فارن ایکسچینج ملا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ملک میں چینی کےذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں،چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں اضافہ پر تاجروں کا آج ہڑتال کا اعلان
اسحاق ڈار نےکہاکہ چینی وافر مقدارمیں موجود ہے، ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت پانچ لاکھ میٹرک ٹن سےکچھ زیادہ ہے۔