نیویارک میں اب اذان کی گونج سنائی دے گی

نیویارک(ہم دوست نیوز)امریکا کےشہر نیویارک میں مسلمانوں کو جمعےکی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینےکی اجازت مل گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق میئر ایرک ایڈمز نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دینےکا اعلان کیا۔

رپورٹس کےمطابق نئے قانون کےمطابق مساجد کو اب جمعےاور ماہ رمضان میں مغرب کی اذان دینے کےلیے کسی خاص پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی: مشتعل افراد نے 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان جلا دئے
مسلم کمیونٹی اور امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے اذان کی اجازت دینےکا خیرمقدم کیا ہے۔

Leave a Reply