فلوریڈا(ہم دوست نیوز)سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سےٹکرانے کےبعد جارجیا کے جنوبی ساحلوں کی طرف بڑھنےلگا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کےبعد طوفان ’ایڈالیا‘ کی شدت کیٹیگری3 سےکم ہوکر کیٹگری ون ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ جنوبی کیرولائنا جانےسے پہلےطوفان کی شدت مزید کم ہونےکا امکان ہے۔
یاد رہےکہ سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ کےفلوریڈا کے ساحل سےٹکرانے کےبعد 3ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں اب اذان کی گونج سنائی دے گی
غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق طوفان 125 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کےساتھ مغربی ساحلوں سے ٹکرایا۔