پشاور(ہم دوست نیوز)پشاور میں رواں سال مختلف جرائم میں30فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
پشاور شہر میں رواں سال اب تک8ماہ میں370 جبکہ گزشتہ سال قتل کے327کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔اسی طرح رواں سال8ماہ کے دوران9بچے اغواء ہوئےجبکہ گزشتہ سال6بچوں کو تاوان کیلئے اغواء کیاگیا تھا۔
پولیس رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال28ہزار373 مقدمات اور رواں سال آٹھ ماہ میں25 ہزار884 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
شہر میں رواں سال اب تک370افراد قتل ہوئے،اسی طرح گزشتہ سال قتل کے327 کیسز رپورٹ ہوئےتھے۔پولیس رپورٹ کےمطابق رواں سال اقدام قتل کے576 مقدمات بھی درج ہوئے۔
پشاور میں رواں سال آٹھ ماہ کےدوران9بچے اغواء ہوئےجبکہ گزشتہ سال 12 ماہ میں6بچے تاوان کی غرض سےاغواء ہوئےتھے۔رواں سال آٹھ ماہ میں ڈکیتی کے323کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال شہر میں ڈکیتی کے296واقعات رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کو جعلی ورک ویزوں پر اٹلی بھجوانے والے ملزمان گرفتار
رواں سال اب تک پولیس پر24حملےبھی ہوئے جبکہ گزشتہ سال پولیس پر32حملےہوئے تھے۔