راولپنڈی(ہم دوست نیوز)خیبر پختونخوا کےضلع بنوں میں فوجی قافلےکےقریب خودکش حملےمیں 9جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کےعلاقے جانی خیل میں فوجی قافلے کےقریب خودکش حملہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خودکش حملےمیں پاک فوج کے9 جوان شہید ہوئےہیں۔
آئی ایس پی آر نےمزید کہاکہ خودکش حملےمیں5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
بنوں میں دہشتگردوں کےحملے میں9فوجیوں کی شہادت پرنگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افسوس کا اظہارکیا ہے۔
Heartbroken by the loss of 9 valiant soldiers in Bannu Division, KPK, to a cowardly terrorist act that injured many. Such acts are utterly reprehensible. My thoughts are with the families of the martyred and injured. 🇵🇰 stands resolute against such terror.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 31, 2023
وزیراعظم نےکہاکہ بنوں میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملےمیں9بہادر فوجیوں کی شہادت اور دیگر کےزخمی ہونےپر دل افسردہ ہے،دہشتگردی کے یہ واقعات قابل مذمت ہیں۔