اسلام آباد( ہم دوست نیوز)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 459 روپے85 پیسےمہنگا ہوگیا،اوگرا نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کے11.8کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2ہزار 833 روپے 49پیسےہوگئی۔
فی کلو ایل پی جی38روپے97 پیسےمہنگی ہوئی ہے،فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت240روپے 12پیسےمقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف مائیں، بہنیں سراپا احتجاج ہیں، حافظ نعیم
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافےکا اطلاق فوری طور پرہوگا۔