لاہور(ہم دوست نیوز)مانیٹرنگ اور کنٹرول نہ ہونے پر ڈیلرز منافع خوری کیلئےچینی ذخیرہ کر رہے ہیں،اس صورتحال کےباعث سندھ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافےکا خدشہ ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ چینی کی برآمدات کےباعث چینی کی قیمتیں بڑھنےکا اندازہ درست نہیں۔ رواں سال جنوری میں ای سی سی نے2لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دی۔
گزشتہ مالی سال پنجاب میں300،سندھ میں302 روپےفی من گنےکی قیمت رکھی گئی تھی۔مالی سال 22-2021 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت تقریباً87 روپے46پیسےتھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے خلاف ہڑتال، کراچی پورٹ پر سرگرمیاں ٹھپ
پنجاب میں گنے کی قیمت225 روپےاور سندھ میں 250روپے فی من تھی۔